Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالت کا خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ پارلیمنٹ میں ہی حل کرنے کی ہدایت

Now Reading:

عدالت کا خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ پارلیمنٹ میں ہی حل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ پارلیمنٹ میں ہی حل کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق   اسلام آباد ہائیکورٹ میں خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے  کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ  نے استفسار کیا کہ  جہاں جمہوریت ہو کیا وہاں سیاسی لوگ ہائیکورٹ آتے ہیں؟   یہ سیاسی معاملہ ہے اس کو پارلیمنٹ میں ہی حل ہونا چاہیے، عدالت مداخلت نہیں کرسکتی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ  نے ریمارکس میں کہا کہ پارلیمنٹ کے احترام میں عدالت تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی تنازعے کو پارلیمنٹ کے فورم پر حل کریں۔

محسن شاہ نواز رانجھا نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی ہی درخواست گزار ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ  اسپیکر قومی اسمبلی کا اختیار ہے  کہ وہ فیصلہ کریں۔

Advertisement

عدالت نے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ پارلیمنٹ میں ہی حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ   پہلے پارلیمنٹ کے فورم پر تنازع حل کرنے کی کوشش کریں،  تنازع حل نہ ہونے کی صورت میں عدالت سے رجوع کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر