وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی کی رہائی کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں فواد چوہدری نے حلیم عادل شیخ کی رہائی کے حوالے سے بات کی ہے۔
قائد حزب اختلاف سندہ حلیم عادل شیخ کی سیاسی مقدمات میں گرفتاری کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پیپلز پارٹی کا جمہوریت کا بھاشن حلیم عادل کی باری تیل لینے چلا گیا،سیاسی مخالفوں کو جھوٹے مقدموں میں جیل ڈلوا کے اپنے غنڈوں سے تشدد کروانا انتہائ قابل مذمت ہے۔حلیم عادل کو فی الفور رہا کریں https://t.co/LwriWH93On
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 22, 2021
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کی سیاسی مقدمات میں گرفتاری کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حلیم عادل کو رہا کیا جائے کیونکہ جھوٹے مقدموں میں جیل بھیج کر تشدد کروانا انتہائی قابل مذمت ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ پر جیل میں تشدد کرنے پر ان کی بیٹی عائشہ حلیم شیخ نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میرے والد پر جیل میں موجود لوگوں نےحملہ کرکے قتل کرنے کی کوشش کی لیکن جیل میں کچھ پولیس کے لوگوں نے والد کو ان غنڈوں سے بچالیا تھا۔
حلیم عادل شیخ کی بیٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلزپارٹی میرے والد کو جیل میں قتل کروانا چاہتی تھی اور اب میرے والد کو کچھ بھی ہوا تو اس کی زمہ دار پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
