
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت گزشتہ 7 دہائیوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر سے متعلق پیغام جاری کیا ہے۔
جاری کردہ پیغام کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیری نوجوان تحریک آزادی کو آگے بڑھائے ہوئے ہیں اور اب ہم بھی امن کےلیے دو قدم آگے بڑھنے کےلیے تیار ہیں۔
On #KashmirSolidarityDay, I want to reiterate that Pakistan stands united & resolute with the Kashmiris in their legitimate struggle for self-determination, which has been reaffirmed by the international community in numerous UNSC resolutions.
Advertisement— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 5, 2021
انہوں نے کہا ہے کہ اگر بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کوحل کرنے میں سنجیدہ ہے تو ہم امن کےلیے 2 قدم آگے بڑھائیں گے تاہم امن اور استحکام کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر میں اس عزم کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بہت سی قراردادوں کے ذریعے بین الاقوامی برادری بھی تسلیم کرتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام کے لئے وہ یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ان کی حق خود ارادیت کی منزل اب زیادہ دور نہیں، پاکستان کشمیریوں کو ان کا حق ملنے تک ان کے ساتھ کھڑا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News