Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہشتگردوں کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ بچ نہیں سکتے، ناصر حسین شاہ

Now Reading:

دہشتگردوں کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ بچ نہیں سکتے، ناصر حسین شاہ

وزیر اطلاعات  سندھ ناصر حسین شاہ  کا کہنا ہے کہ تمام  دہشتگردوں کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ بچ نہیں سکتے۔

کراچی میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بنائے جانے سے متعلق آئی جی سندھ پولیس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ ایک بہت خطرناک نیٹ ورک پکڑا ہے جو ملک دشن تھا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سی ٹی ڈی، سندھ پولیس اور حساس اداروں نے بہت محنت کی  ہے۔ آج اس نیٹ ورک کو پکڑا ہے، ایک خودکش  بمبار مارا گیا ہے جبکہ 5 دہشتگرد گرفتار  ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشتگرد جدید اسلحے سے لیز تھے جن کا تعلق افغانستان سے ہے۔ دہشتگردوں کے پاس سے راء کے ہونے کا ثبوت ملا ہے۔ دہشتگردوں کا سندھ اسمبلی کو ٹارگٹ کرنے کا پلان تھا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب بھی اس طرح کا گروہ پکڑا جاتا ہے اس میں بہت محنت لگتی ہے، ایسے گروپ ہمارے ہی لوگوں کو استعمال کرتے ہیں۔ ہمارے حساس ادارے ان دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کام کر رہے ہیں۔

Advertisement

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم لوگ حالت جنگ میں ہیں۔ پاکستان ہمارے  لیے بہت اہم ہے، جو پاکستان کے خلاف بات کرتا ہے اسے یہاں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام دہشتگردوں کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ بچ نہیں سکتے۔

اس موقع پر آئی جی سندھ  کا کہنا تھا کہ  ابھی کاروائی کو 5 گھنٹے ہوئے ہیں،  ڈی این اے کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ ان دہشتگردوں کا پرانا کوئی ریکارڈ ہے یا نہیں۔

کارروائی میں پانچ دہشتگرد زاہد اللہ عرف سلیمان ، بسم اللہ عرف حاجی لالا، محمد قاسم عرف حاجی صدیق، انعام اللہ عرف بلال اور گل محمد مسلح حالت میں گرفتار ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر