
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سیٹیزن پورٹل پر لکڑیاں اٹھائی خواتین کی تصاویر کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک شہری کی جانب سے کندھوں پر لکڑیاں لے جانے والی خواتین کی تصویر اپ لوڈ کی گئی جس پر وزیراعظم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سی ڈی اے کو ہدایات جاری کردی ہے۔
جاری کردہ ہدایت کے مطابق کندھوں پر لکڑیاں لے جانے والی خواتین، بزرگ اور شہریوں کے لئے ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم آفس کے مطابق سی ڈی اے کچی بستی کے مکینوں کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام کرے گی تاہم ٹرانسپورٹ کی سہولت بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔
سہولت کے ذریعے خواتین، بچوں و بزرگوں کو مسلم کالونی تک رسائی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News