
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے دورہ سری لنکا سے دونوں ممالک کے مابین تعاون بڑھے گا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے اہنے ودورہ سری لنکا کے حوالے سے بتایا ہے۔
وزیراعظم کا اپنے پیغام میں سری لنکا کے دورے کی دعوت پر سری لنکن ہم منصب کا شکرہ ادا کرتے ہوئے تاثرات کا اظہار کیا ہے کہ ان کا دورہ سری لنکا دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے لئے بہتر ثابت ہوگا۔
Thank you for your invitation Prime Minister @PresRajapaksa. Looking forward to my visit to 🇱🇰 to further strengthen the friendship & cooperation between our two countries🇵🇰-🇱🇰.
Advertisement— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 20, 2021
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان منگل 23 فروری سے سری لنکا کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔
وہ یہ دورہ سری لنکا کے وزیراعظم ماہندہ راجہ پاکسے کی دعوت پر کر رہے ہیں تاہم وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا سری لنکا کا پہلا دورہ ہو گا جس میں اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا، وفد میں کابینہ کے ارکان اور سینئر حکام شامل ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News