
وزیراعظم عمران خان نے فیصل واڈا کو دیا گیا سینیٹ کا ٹکٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس ختم ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چاروں صوبوں میں تقسیم سینیٹ ٹکٹوں پر نظر ثانی کی گئی اور ٹکٹ حاصل کرنے والے ارکان پر اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی بورڈ نے سندھ میں فیصل واڈا سے متعلق کارکنان کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے انہیں دیا گیا ٹکٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ فیصل واڈا کی پارٹی کے لیے بہت خدمات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سندھ کی تنظیم کو آج شام ویڈیو لنک پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نجیہ اللہ خٹک سے پارٹی ٹکٹ واپس لے کر لیاقت ترکئی کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News