Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Now Reading:

پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری  کا کہنا ہے کہ   پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ہفتہ وار میڈیا بریفنگ  میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری  کا کہنا تھا کہ  پاکستان نے پہلے بھی بھارتی مہم جوئی کا جواب دیا ہےاور ہم آئندہ بھی جواب دینے کی ہرممکن صلاحیت رکھتے ہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ  لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیریوں کا جانی مالی نقصان ہو رہا ہے، پاکستان اس پر شدید تشویش میں مبتلا ہے۔ہم بھارت کو بارہا کہتے ہیں کہ فائر بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔

انہوں نے کہا کہ  وفاقی وزیر انسانی حقوق نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزیوں پر آواز اٹھائی۔ ترک وزیر خارجہ نے بھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے  پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین رابطے کو سراہتے ہیں۔ رابطہ اپنی جگہ تاہم پاکستان اپنے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں لائے گا۔

Advertisement

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کا پہلا دورہ کیا جس میں سائنس وٹیکنالوجی، زراعت، سیاحت اور دفاعی شعبوں میں  تعاون پر بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان نے سری لنکا کو دفاعی شعبے میں تربیتی تعاون کی پیشکش کی۔دورے میں پاکستان، سری لنکا پارلیمنٹریز گروپ بھی تشکیل دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  وزیر اعظم نے خطے میں امن کے لیے مذاکرات پر زور دیا۔ وزیراعظم نے سری لنکا کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت بھی دی۔

زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر کا دورہ کیا جس میں  افغان امن عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ افغان صدر کے وفد نے بھی پاکستان کا دورہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر