Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب: دو مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Now Reading:

پنجاب: دو مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

پنجاب: عالمی وبا کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر گجرات کے دو مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کے بڑھتےکیسز کے باعث گجرات کےعلاقوں عقبی گلی جامعہ مسجد سوہال گورسیاں اور ایڈن اسٹریٹ رحمان شہید روڈ گجرات بھی اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیاہے۔

سیکرٹری صحت محمد عثمان کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد ان علاقوں سے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

محکمہ صحت کے حکام نے عوام کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں باہر سے کسی کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مزید 1245 کیسز اور40 اموات رپورٹ ہوئیں۔

Advertisement

این سی اوسی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 40 اموات اور 1245 کیسزرپورٹ ہوئے، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 12 ہزار527 جب کہ کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 68 ہزار 506 ہوگئی۔

ملک بھرمیں گزشتہ روز34 ہزار754 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ ایک ہزار243 افراد وبا سے صحتیاب ہوگئے، مجموعی صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 31 ہزار 840 ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر