Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتخابی اصلاحات میں واحد رکاوٹ اپوزیشن ہے، فواد چوہدری

Now Reading:

انتخابی اصلاحات میں واحد رکاوٹ اپوزیشن ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات میں واحد رکاوٹ اپوزیشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر فواد چوہدری  کا کہنا تھا کہ  عمران خان نے انتخابات میں شفافیت لانے کا وعدہ پورا کردیا ہے،انتخابی اصلاحات میں واحد رکاوٹ اپوزیشن ہے۔

فواد چوہدری  کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جتنا مرضی شور مچا لے عمران خان نے چوروں کو این آر او نہیں دینا، یہ اپنے ہمراہ اب ’چور چور ‘ کے پوسٹر بھی لے آئے ہیں لیکن قوم کو ان کی شکلوں سے ہی معلوم ہے کہ یہ سرٹیفائیڈ چور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’پاکستان ڈاکو موومنٹ‘ کے ارکان نے آئین پاکستان کی کتاب کو ڈیسک بجانے کے لیے استعمال کیا ہے،اس سے آئین کی توہین ہوتی ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ  یہ صرف اپنے کیسز ختم کرنے اور این آر او کے  لیے احتجاج کر رہے ہیں لیکن عمران خان  نے ان کو نہیں چھوڑنا ہے۔

Advertisement

فواد چوہدری نے کہا کہ  چوروں کا سرغنہ لندن بیٹھا ہوا ہے اور 40 چور یہاں چھوڑ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  آئینی ترمیم کے حوالے سے مشاورت میں طے ہوا  تھا کہ اپوزیشن دو اور حکومت ایک تقریر کرے گی۔ لندن اور جاتی امرا سے ہدایات کے بعد ن لیگ والوں نے ایوان میں ترمیم پر احتجاج شروع کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ  اپوزیشن سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ یہ لوگ سینیٹ کو ملینیئر کلب بنائے رکھنا چاہتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ  پیپلز پارٹی بینظیر بھٹو کے نام پر ووٹ لیتی ہے اور ان کے خلاف کام کر رہی ہے۔یہ لوگ بینظیر بھٹو کے ساتھ  غداری کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف دنیا کے سب سے بڑے دہشتگر سے بھی دس ملین ڈالر لے کر کھا گئے۔ فضل الرحمان کے گھر اور دفتر لیبیا اور عراق کے پیسوں سے بنائے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر