Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ ہائی کورٹ: لاپتہ شہریوں کی عدم بازیابی کا معاملہ، وفاقی سیکریٹری داخلہ طلب

Now Reading:

سندھ ہائی کورٹ: لاپتہ شہریوں کی عدم بازیابی کا معاملہ، وفاقی سیکریٹری داخلہ طلب
sindh high court

سندھ  ہائی کورٹ کی جانب سے لاپتہ شہریوں کی عدم بازیابی پراظہاربرہمی کرتے ہوئے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ شہریوں کی عدم بازیابی کی سماعت ہوئی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو طلب کرلیا ہے جبکہ ناقص تفتیش پر آئی جی سندھ مشتاق مہر کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں عدالت کی جانب سے ریمارکس پاس کئے گئے کہ شہری لاپتہ ہورہے ہیں اور کسی کو احساس ہی نہیں ہے اور لاپتہ افراد کی تلاش میں ناکامی ریاست کی ناکامی ہے۔

عدالت میں ریمارکس دیئے گئے ہیں کہ سیکریٹری داخلہ اطلاع کردی جائے کہ اگر وہ عدالت میں پیش نہ ہوئے تو اسے سینٹرل جیل میں ڈال دیا جائیگا۔

علاوہ ازیں عدالت کی جانب سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے 22 فروری کو رپورٹس طلب کرلیں گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے: فیلڈ مارشل کا بھارتی فوجی قیادت کو انتباہ
شیر افضل مروت نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کی اہم وجہ بتا دی
جی ٹو فریم ورک : امارتی کمپنی اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر