
وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر وزارت خزانہ کی جانب سے دستاویزات جاری کردیئے گئے ہیں۔
جاری کردہ دستاویزات کے مطابق وزارت خزانہ نے کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس سے ملازمین کی فہرستیں طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں اور ملازمین کی فہرستیں جلد دی جائیں تاکہ تنخواہوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
جاری دستاویزات کے مطابق فہرستیں موصول ہونے کے بعد تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ کابینہ نے 17 فروری کا اپنے اجلاس میں تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی تھی اور کابینہ نے سیکرٹری خزانہ کو یہ ہدایات دی تھیں کارکردگی اور اضافی تنخواہ لینے والوں کیلئے تنخواہ اضافہ نہیں ہوگا۔
کابینہ کی منظوری کے مطابق صرف ایسے ملازمین کی فہرست دی جائے جنہوں نے کبھی اضافی تنخواہ نہیں لی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News