Advertisement
Advertisement
Advertisement

گردشی قرضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، وزیر اعظم

Now Reading:

گردشی قرضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گردشی قرضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  صوبہ بلوچستان کے کسانوں اور کاشتکاروں کی سہولت کے لیے وزیر اعظم عمران خان  نے ٹیوب ویلز کی سولرئزایشن کی منظوری  دے دی۔

فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ،  متعلقہ وفاقی و صوبائی  وزراء اور سینئر حکام شریک تھے۔

ٹیوب ویلز کی سولرئزایشن سے کسانوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی ممکن ہوگی اور بجلی کی مد میں ہونے والے نقصانات  پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

Advertisement

وزیراعظم  نے پاور ڈویژن اور صوبائی حکومت کو سولرئزایشن منصوبے پر جامع پلان اور حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  سولرئزایشن منصوبے کے حوالے سے ٹائم لائنز پر مبنی روڈمیپ جلد از جلد مرتب  کیے جائیں۔

عمران خان نےکہا کہ  بلوچستان میں حکومت کی جانب سے ٹیوب ویلز کی مد میں اربوں روپے کی سبسڈی فراہم کیے جانے کے باوجود بھی کسان مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  گردشی قرضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،   بجلی کی مد میں ہونے والے نقصانات کا خمیازہ بلوچستان  اور پورے ملک کی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ   ترجیحی بنیادوں پر اس مسئلے کے حل کو یقینی بنایا جائے۔ سبسڈی کا موثر اور مناسب استعمال حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر