Advertisement
Advertisement
Advertisement

جو بکنے والے ہیں ان کا ضمیر مردہ ہوتا ہے، شیخ رشید

Now Reading:

جو بکنے والے ہیں ان کا ضمیر مردہ ہوتا ہے، شیخ رشید
Sheikh Rasheed thankful to Hazara community to rapped up their protest

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کا بڑا اہم فیصلہ آنیوالا ہے اور امید ہے وہ فیصلہ الیکشن سے پہلے آجائیگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ میاں شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بکنے والے ہیں ان کا ضمیر مردہ ہوتا ہے اور آصف زرداری نے ووٹوں کی خریداری میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے لیکن اس دفعہ انہیں مایوسی ہوگی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امید ہے سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کی جیت ہوگی، ساری سیاست اب 3 مارچ کو الیکشن میں ہوگی، عمران خان 4 مارچ کو سینیٹ میں سرخرو ہوں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پاسپورٹ کا بڑا شور ہے کیونکہ نواز شریف کے پاسپورٹ کی مدت آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی اور جس کا نام ای سی ایل میں ہو اسے پاسپورٹ جاری نہیں کیا جاسکتا تاہم نوازشریف آنا چاہیں تو ایمرجنسی دستاویزات جاری ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ویزا کے حوالے سے مریم نواز کی درخواست آئی نہ ہم نے مانگی ہے تاہم مریم نواز سے کوئی وفاقی وزیر رابطے میں نہیں ہے۔

Advertisement

انہوں نے واضح کیا ہے کہ 20 اگست 2018 سے نوازشریف اور مریم نواز کے نام ای سی ایل میں ہیں، نواز شریف نے عدالتی رعایت کا غلط استعمال کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اسمبلیوں پر لعنت بھیجتے تھے آج سینیٹ ٹکٹوں کی جستجو میں ہیں۔

شیخ رشید نے بتایا کہ اسمبلیوں پر لعنت بھیجنے والوں میں فضل الرحمان بھی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر