Advertisement
Advertisement
Advertisement

منی لانڈرنگ ریفرنس، حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر چیئرمین نیب کو نوٹس جاری

Now Reading:

منی لانڈرنگ ریفرنس، حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر چیئرمین نیب کو نوٹس جاری

عدالتوں میں بروقت چالان نہ بھجوانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہورہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں  حمزہ شہبازکی درخواست ضمانت پرچیئرمین نیب کونوٹس جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ، منی لانڈرنگ ریفرنس میں حمزہ شہباز کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 فروری کو جواب طلب کر لیا ہے۔

تاہم حمزہ شہباز کی دائر کردہ درخواست پر عدالت کی جانب سے بعدازں عدالت حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے  دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ضمانت کی درخواست می ں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ میں 11 جون 2019ء کو گرفتار کیا جبکہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے چودہ ماہ بعد ریفرنس دائر کیا گیا اور 16 سولہ ماہ بعد فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

درخواست میں بتایا گیا کہ نیب کے آمدن سے زائد اثاثہ جات میں 16 ملزم نامزد اور 11 ملزموں کا ٹرائل ہو رہا ہے اور تمام ملزمان کے اپنے اپنے وکلاء ہیں ٹرائل جلد ختم ہونے کا امکان نہیں ہے تاہم کسی ملزم کو عرصہ دراز تک گرفتار رکھنا حتمی فیصلے سے پہلے سزا دینے کے مترادف ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہجسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بنچ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جبکہ درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا۔

اس سے قبل  حمزہ شہباز نے کورونا وائرس کی وجہ سے ضمانت کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر کی تھی جو کہ بعد میں واپس لے لی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 17 ملزمان گرفتار
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ریپ اسکینڈل، پولیس کی تحقیقات میں لرزہ خیز انکشافات
سندھ میں سیلاب؛ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی تیاریاں مکمل
کراچی: شادی کے دن نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ، اغوا کا شبہ
پتوکی:چار اوباش نوجوانوں کی بارہ سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر