پی ٹی آئی رہنما اور قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے احکامات کے بعد حلیم عادل شیخ کو حراست میں لے لیا گیا تھا تاہم آج ان کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
حلیم عادل کے خلاف مقدمہ نمبر 48/2021 میمن گوٹھ تھانے میں درج کیا گیا ہے تاہم ایف آئی آر میں دہشتگردی، کار سرکار میں مداخلت، ہنگامہ آرائی، ہوائی فائرنگ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا اور اب انہیں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
