گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر اعظم عمران خان سے شکایت کی ہے کہ آئی جی سندھ مشتاق مہر سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری اور تشدد کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ کو ٹیلیفون کیا۔
گورنر سندھ نے وزیر اعظم کو موجودہ تمام صورتحال سے آگاہ کیا اور قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ پر پولیس تحویل میں تشدد اور غیر انسانی برتاؤ کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔
وزیر اعظم نے قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔
گورنر سندھ نے وزیر اعظم سے شکایت کی کہ آئی جی سندھ سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔سندھ پولیس آئی جی سندھ کی سربراہی میں جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
وزیر اعظم کی جانب سے گورنر سندھ کو کارروائی کی یقین دہانی کروائی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
