
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جنگلات کا تحفظ و بحالی موجودہ حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب میں جنگلات کے تحفظ اور بحالی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ملک امین اسلم، وزیر برائے جنگلات پنجاب سبطین خان و دیگر شریک ہوئے۔
اجلاس میں وزیر اعظم کو چھانگا مانگا و دیگر جنگلات کی بحالی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گذشتہ چند سالوں میں چھانگا مانگا کے ڈھائی ہزار ایکٹر رقبے کو درختوں سے محروم کرکے بنجر بنا دیا گیا۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ موجودہ دورِ حکومت میں ٹین بلین سونامی مہم میں ایک ہزار ایکڑ رقبے پر شجر کاری کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔ ڈھائی ہزار ایکڑ رقبے پر سال 2023تک یہ عمل مکمل کر لیا جائے گا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کم کرنے کے حوالے سے جنگلات اور شجرکاری کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔
عمران خان نے کہا کہ جنگلات کا تحفظ و بحالی موجودہ حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہیں۔ جنگلات کے تحفظ و بحالی کے لیے ٹیکنالوجی کو برؤے کار لایا جائے۔
وزیراعظم نے صوبہ بھر میں جنگلات کی بحالی کے لیے مربوط پالیسی مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی شکار اور درختوں کی کٹائی کی روک تھام کے حوالے سے بھی منظم اقدامات یقینی بنائیں جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News