
وزیراعظم عمران خان سے سری لنکن صدرگوتابایا راجہ پکسے کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم اور سری لنکن صدر کے مابین دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ہے جبکہ دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ون آن ون ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات اعتماد، باہمی تعاون پر مبنی ہیں تاہم دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق دونوں راہنمائوں کی ون آن ون ملاقات بدھ کو یہاں کولمبو کے صدارتی سیکرٹریٹ میں ہوئی ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مزاکرات ہوئے ہیں جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم عمران خان نے کی جبکہ سری لنکن وفد کی قیادت سری لنکن صدر نے کی ہے۔
اس موقع پر دونوں وفقد کے درمیان مزاکرات میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی، عبدالرزاق داؤد اور ذلفی بخاری نے بھی شرکت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News