
آئی پی پیز اور دیگر تنازعات کے حل کے لیے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا تھا جو کہ آج دوپہر میں منعقد ہوگا جس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر غور کیا جائیگا۔
آئی پی پیز اور دیگر تنازعات کے حل کے لیے غیر جانبدار کمیٹی قائم کرنے کی تجویز پر کابینہ آج فیصلہ کرے گی جبکہ غیر جانبدار کمیٹی قائم کرنے کا مقصد نیب اور عالمی عدالت کی کارروائیوں سے بچنا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریٹائرڈ ججز و وکلاء پر مشتمل 9 رکنی پینل غیر جانبدار کمیٹی کے لیے بھیج دیا ہے جس میں سے جسٹس ر مولوی انوارالحق کو غیر جانبدار کمیٹی کا سربراہ بنانے کی تجویز ہے ۔
یاد رہے کہ حکومت آئی پی پیز کے ساتھ 60 ارب روپے سے زائد کی متنازعہ ادائیگیوں اور دیگر تنازعات کمیٹی حل کرے گی۔
علاوہ ازیں وزارت قانون نے متبادل تنازعات حل ایکٹ 2017 کے تحت غیرجانبدار کمیٹی قائم کرنے کی سفارش کی ہے۔
کابینہ اجلاس میں کورونا کی صورتحال اور ویکسین کے معاملے پر گفتگو کی جائیگی جبکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں وزی اعظم ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے تحت بسوں کی آپریشنل پالیسی منظوری کے لئے کابینہ میں پیش ہوگی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران اسلام آباد میں لاپتہ افراد سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ اجلاس میں سی پیک سے متعلق کمیٹی کے26 جنوری کے فیصلوں کی توثیق کا ایجنڈا سمیت ای سی سی کے 28 جنوری کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل کیا گیا ہے۔
کابینہ کمیٹی برائے قانونی مقدمات کے 21 جنوری کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News