
کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث بند کیئے گئے مزارات آج سے کھول دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبے بھر میں موجود مزارات عالمی وبا کورونا وائرس کی ایس او پیز کے تحت کھولے گئے ہیں، مزار پر آنے جانے والوں کو ایس او پیز کا پورا خیال رکھنا ہو گا۔
سندھ کے وزیرِ اوقاف سہیل انور سیال نے صوبے بھر میں مزارات کھولنے کی منظوری دی۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران نومبر سے 31 جنوری تک سندھ بھر میں مزارات بند تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News