
پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ناکام سیاستدانوں کا ایک ٹولہ حیدرآباد میں آج سرکس لگا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ وہی ہے جو نواز شریف کا گوجرانوالہ جلسے کا بیانیہ تھا۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جو تحریک چلانے نکلے ہیں وہ نہ آر ہوا نہ ہی پار اور اس طرح پی ڈی ایم ناکام ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج عوام کو جو جلسے میں آرہے ہیں انہیں بریانی اور ناشتہ کے چکر میں لوگوں کو گاڑیوں کی بھر لایا جارہا ہے اور گاڑیوں کا کرایہ ڈپٹی کمشنر دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ جھوٹ اور عمران خان کی کردار کشی سے آگے بڑھ نہیں سکا ہے اور آج کا جلسہ ڈرامہ بازی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News