Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم اب قصہ پارینہ بن چکی ہے، شبلی فراز

Now Reading:

پی ڈی ایم اب قصہ پارینہ بن چکی ہے، شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فرازکا کہنا ہے کہ  پی ڈی ایم اب قصہ پارینہ بن چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  جمہوری پراسس کا فیز مکمل ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں اور  صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی کو مبارکباد دیتا ہوں۔

شبلی فراز نے کہا کہ  فاٹا کا انضمام ہماری بہت بڑی کامیابی تھی ۔وزیراعظم کی دیرینہ خواہش تھی جو علاقے ماضی میں فراموش رہے ان کو آگے لے کر آئیں، پہلی مرتبہ مرزا آفریدی فاٹا سے ڈپٹی چیئرمین بنے۔

انہوں نے کہا کہ  پیپلزپارٹی اب سندھ تک محدود ہوگئی ہے۔پی ٹی ائی نیشنل اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی بڑی پارٹی بن گئی ہے جبکہ  دیگر بڑی سیاسی جماعتیں اب علاقائی پارٹیوں تک محدود ہوگئیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ  اپوزیشن کی سیاست کا مقصد ذاتی مفاد حاصل کرنا ہے۔پچھلے تیس سال سے یہی سلسلہ چلا آرہا ہے،اس دوران ادارے مفلوج ہوئے اور معیشت بھی گر گئی۔

Advertisement

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ   نوازشریف اور آصف زرداری نے کھربوں کی جائیدادیں بنائیں۔زرداری کی شوگر ملیں جبکہ نوازشریف کی کئی فیکٹریاں چل رہی ہیں۔ انہوں نے ذاتی مقصد کے لیے اداروں کو استعمال کیا اس لیے 2018  میں عوام نے ان کو مسترد کیا۔

انہوں نےمزید کہا کہ  ان کی کوشش ہے حکومت عوام کی خدمت نہ کرسکے جبکہ اب ہم دونوں ایوانوں میں عوام کی فلاح کے لیے ریفارمز کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ   کوئی شک نہیں مہنگائی کا چیلنج ہمیں ضرور درپیش ہے، وزیراعظم مہنگائی پر روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کرتے ہیں۔ روشن پاکستان سے 670 ملین ڈالر کی ترسیلات آگئی ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم نے کہا تھا کہ اوپن بیلٹ سے الیکشن ہونا چاہئیے۔ہم نے عدالت اور پارلیمنٹ میں بھی آواز اٹھائی لیکن اپوزیشن نہیں مانی،اپوزیشن کی اس بات کی وجہ سب کومعلوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ  لانگ مارچ شوق سے کریں لیکن ہم انہیں ایک پودا بھی نہیں توڑنے دیں گے۔ پہلے کی طرح اس بار بھی عوام ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ  طلال چوہدری اور بلاول بھٹو کا مکالمہ بھی سامنے آیا ہے جس میں بلاول نے تنظیم سازی اور طلال چوہدری نے غیر جانبداری کی بات کی ہے۔ چور کی ڈارھی میں تنکا ہوتا ہے، ووٹ بیجنے والوں پر ہماری نظر تھی۔

Advertisement

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ   پی ڈی ایم اب قصہ پارینہ بن چکی ہے،  انہوں نے اس ملک کے ساتھ جو کیا اس پر عوام سے معافی مانگیں۔ وزیر اعظم نے ان کو ملکی مفاد پر بیٹھ کر بات کرنے کی آفر دی تاہم  این آر او اور نیب کیسز پر ہم کوئی بات نہیں کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر