 
                                                                              پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ گزشتہ 14 سالوں سے سندھ میں حکمرانی کرنے والوں نے عوام کے وسائل پر ڈاکہ ڈالا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے 2 روزہ دورے کے دوران سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے پورے سسٹم کو پیپلزپارٹی نے تباہ کردیا ہے۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم عوام کی بہتری کے لئے تھی لیکن 18ویں ترمیم کا فائدہ صرف یہاں کے حکمرانوں کو ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں اب تبدیلی کا وقت آگیا ہے اور اب حکومت پاکستان سندھ کے لئے مزید کام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سندھ کی عوام کے مسائل پر فکرمند ہیں، اسی لئے ہم سندھ کی عوام کو درپیش مسائل معلوم کرنے آج نکلے ہیں۔
یاد رہے کہ قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سندھ کے 2 روزہ دورے پر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 