
پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کی شراب برآمد کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع سے اطلاع موصول ہونے کے بعد پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے۔
کارروائی کے نتیجے میں اوتھل (بلوچستان) کے علاقے لیاری کے ساحل سمندرمیں چھپائی گئی 3805 بوتل غیر ملکی شراب برآمد کر لی گئی۔
خدشہ ہے کہ غیر ملکی شراب اندرون ملک اسمگل ہونی تھی جبکہ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت تقریبا کروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News