 
                                                                              نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے بذریعہ فون ٹرانسمیشن میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے حوالے سے بات کی ہے۔
نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت گھروں کیلئے آسان اقساط پر قرضوں کی فراہمی سے متعلق معلومات لینے کے لیے اس ٹرانسمیشن کا حصہ بنیں- آج شام ساڑھے چار بجے۔
انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان بذریعہ فون مختصر وقت کے لئے اس ٹرانسمیشن میں شرکت کریں گے- pic.twitter.com/hNvMrGWhTd
Advertisement— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 28, 2021
اپنے پیغام میں فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں قرضوں کی فراہمی کے لئے ایک ٹرانسمیشن کا انعقاد کیا گیا ہے ۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ٹرانسمیشن آج شام 4 بجے منعقد کی جائیگی جس میں وزیراعظم نے بذریعہ فون شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گھروں کیلئے آسان اقساط پر قرضوں کی فراہمی سے متعلق معلومات لینے کے لیے اس ٹرانسمیشن کا حصہ بنیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 