Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فضائیہ میں کمان کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد

Now Reading:

پاک فضائیہ میں کمان کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد
پاک فضائیہ

پاک فضائیہ میں کمان کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی کی تقریب آج ہوئی جس میں نامزد ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو کو سبکدوش ہونے والے سربراہ ائیر مارشل مجاہد انور خان نے بیج لگائے اور شمشیر پیش کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کمان کی تبدیلی کی تقریب میں سبکدوش ہونے والے ایئر چیف مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی کمان نئے سربراہ کے حوالے کی۔

 ایئر ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تبدیلی کمان تقریب میں پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

Advertisement

ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو:

پاک فضائیہ کے نامزد ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا تعلق گجرات کے گاؤں سدھ سے ہے جنہوں نے 1986 میں بحیثیت فائٹر پائلٹ پاک فضائیہ کی جی ڈی (پائلٹ) برانچ میں شمولیت اختیار کی۔

ایئر مارشل ظہیر احمد بابر ایئر مارشل

ظہیر احمد بابر سدھو فائٹر اسکواڈرن ، آپریشنل ایئر بیس اور علاقائی کمانڈ بھی کر چکے ہیں علاوہ ازیں انہوں نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر اسٹاف (آپریشن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ) ، اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (ٹریننگ آفیسرز) اور ڈائریکٹر جنرل پروجیکٹس کے طور پر خدمات انجام دیں۔

وزارت دفاع میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری، برطانیہ کے کامبیٹ کمانڈرز اسکول ، ایئر وار کالج اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے فارغ التحصیل ہیں۔

Advertisement

انہیں پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے: فیلڈ مارشل کا بھارتی فوجی قیادت کو انتباہ
شیر افضل مروت نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کی اہم وجہ بتا دی
جی ٹو فریم ورک : امارتی کمپنی اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر