Advertisement
Advertisement
Advertisement

50 سال بعد پاکستان میں 2 بڑے ڈیمز بن رہے ہیں، وزیر اعظم

Now Reading:

50 سال بعد پاکستان میں 2 بڑے ڈیمز بن رہے ہیں، وزیر اعظم

 وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 50  سال بعد پاکستان میں 2 بڑے ڈیمز بن رہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈیمز قلیل وقت میں مکمل نہیں ہوتے اسی لیے کسی نے توجہ نہیں دی۔

عمران خان نے کہا کہ دو نئےشہر بنا رہے ہیں، 50 لاکھ گھروں کا ہدف پورا کرلیں گے۔ 50 لاکھ گھروں کے منصوبے سے لوگوں کو گھر ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ انتہائی غریب افراد کو 7 ہزار سے زائد گھر بنا کر دے دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں کے پاس ہیں۔ چاہتے ہیں سندھ حکومت بھی تعمیرات کے شعبے میں مراعات سے فائدہ اٹھائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ اگلے ماہ فوڈ سیکیورٹی کا پورا پروگرام  بھی لارہے ہیں۔

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ ہم حکومت میں آئے تو پہلے دن ہی کہا گیا یہ فیل ہوگئے ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو کہا اسی ہفتے گھر چلی جائے گی، بار بار حکومت جانے کی پیش گوئیاں ہوتی رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہمیں عوام نے 5 سال کے لیے مینڈیٹ دیا ہے،  ہم 5سال کے لیے ہیں۔5 سال بعد احتساب ہونا چاہیے کہ ملک اور عوام کے لیے کیا کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  یہ جگہ 25 سال پہلے گھروں کےلیے لی گئی تھی،25 سال سے اسے کرپشن کےلیےاستعمال کیاگیا۔کسی حکومت کو بھی مزدور طبقے کا خیال نہیں تھا۔

عمران خان نے کہا کہ دنیامیں امیرترین حکومت گھر نہیں بنا سکتی،  حکومت آسان اقساط پر لوگوں کو گھر دے سکتی ہے۔بینکوں کو کہا 380 ارب روپے گھروں کے لیے رکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر