وزیر اعظم عمران خان نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں بڑھتی مہنگائی سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وفاقی و صوبائی وزراء سمیت متعلقہ حکام شریک ہوئے۔
وزیراعظم کو ملک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر بریفنگ دی گئی اور رمضان المبارک سے متعلق حکومتی پلان پر بھی گفتگو کی گئی۔
وزیر اعظم نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماہ مبارک میں اشیائے خوردونوش کی شارٹیج نہیں ہونی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
