
سینیٹ الیکشن میں شفافیت کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ٹیم کو طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات متعارف کرانے کے عمل میں تیزی لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے حکومتی ٹیم کو طلب کرلیا ہے۔
انتخابی اصلاحات سے متعلق اجلاس آج شام ساڑھے تین بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں وزیراعظم کو الیکشن ریفارمز کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں اووسیز کو ووٹ کا حق دینے اور الیکٹرانک ووٹنگ سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
دوران اجلاس بلدیاتی، صوبائی اور قومی اسمبلی کے الیکشن میں شفافیت لانے پر مشاورت کرتے ہوئے وزیراعظم اپنی ٹیم کو انتخابی اصلاحات میں ترمیم کے لئے بڑا ٹاسک دیں گے جبکہ ریٹرننگ آفیسرز، پریزائڈنگ آفیسرز اور انتخابی عملے کی ذمہ داریوں کا تعین کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News