 
                                                      وزیراعظم عمران خان
عالمی وباء کورونا میں مبتلا وزیراعظم عمران خان نے دُعاؤں کے لیے اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں دعائیں کرنے والوں کا مشکور ہوں۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ دنیا بھر سے میرے اور خاتون اول کے لیے کورونا سے صحتیابی کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
I want to thank everyone in Pakistan & abroad for their good wishes and prayers for the quick recovery of the first lady and I from Covid 19.
Advertisement— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 21, 2021
واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے سفید قمیض شلوارزیب تن کی ہوئی ہے اور کُرسی پر بیٹھےہوئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ میں نیک خواہشات اور دعاؤں کے لیے سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
وزیراعظم کی پوسٹ پر پاکستان سمیت دُنیا بھر میں موجود اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے اُن کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 