
کراچی میں سپر ہائی وے پر تیز رفتار وین الٹ گئی ہے جس کے نتیجے میں 6 سالہ بچی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپرہائی وے دادا بھائی چڑھائی کے قریب تیز رفتار ہائی ایس وین الٹ گئی ہے۔
ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث 6 سالہ بچی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں نوری آباد تھانے لے جائی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق و زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو کہ کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے رہائشی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News