Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینیٹ الیکشن کیلئے بدترین ہارس ٹریڈنگ کی گئی ہے، وزیراعظم عمران خان

Now Reading:

سینیٹ الیکشن کیلئے بدترین ہارس ٹریڈنگ کی گئی ہے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کیلئے بدترین ہارس ٹریڈنگ کی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن خفیہ اداروں سے بریفنگ لے اور تحقیقات کرے تاکہ پتہ چلے سینیٹ الیکشن میں کتنا پیسہ چلا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم ایک ماہ سے جانتے تھے سینیٹ الیکشن کیلئے پیسہ جمع کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان، اپوزیشن پر تنقید:

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خفیہ بیلٹ پر اصرار کا ایک مقصد کا حفیظ شیخ کو ہرانا تھا کیونکہ اپوزیشن کو ڈر تھا ان کے کرپشن کے کیسز میں معاف نہیں کروں گا۔

Advertisement

عمران خان نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہ کرنے پر نا اہل ہوا تھا لیکن آج یوسف رضا گیلانی ایسے پھر رہا ہے جیسے نیلسن منڈیلا ہو۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تیس سال سے انہوں نے قومکا پیسہ چوری کیا اور اب ان کو اپنی جائیداد کا خود نہیں پتہ ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی گزشتہ دس سال کی حکومت پاکستان کا سیاہ ترین دور تھا۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایک شہزادہ ایک شہزادی نے کبھی کام نہیں کیا اور نا ان کو پتہ ہے کہ جدوجہد کیا ہوتی ہے جبکہ میں نے زندگی بھر جدوجہد کی ہے اور اڑھائی سال کی حکومت میری زندگی کی مشکل ترین جدوجہد رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان، ایف اے ٹی ایف:

انہوں نے بتایا کہ ہماری وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں نہیں گیا اور اگر پاکستان پر فیٹف کی پابندیاں لگ جاتیں تو ملک کا برا حال ہوتا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مغربی ممالک میں اعلیٰ اخلاقی اقدار ہیں لیکن ہمارے ہاں جو ہورہا ہے اس کو دیکھ کر شرمندگی ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ آصف زرداری دنیا بھر میں کرپٹ مشہور ہے  اور لوگ کہہ رہے ہیں ایک زرداری سب پر بھاری، نواز شریف ڈاکو ملک کو لوٹ کر جھوٹ بول کر باہر بھاگ گیا اور آج نواز شریف ملک سے باہر بیٹھ کر حکومت کے خلاف پلان بنا رہا ہے۔

وزیراعطم عمران خان، ووٹنگ سسٹم:

وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کے نظام پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کیلئے الیکٹرانک مشینز لیکر آرہے ہیں، امریکہ کی طرز پر ووٹنگ سسٹم پاکستان میں معترف کرائیں گے کیونکہ امریکہ نے ٹرمپ نے دھاندلی کا الزام لگایا تو ووٹ نکال کر تحقیقات کر لیں گئیں۔

وزیراعظم عمران خان، پاکستانی معیشت:

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومتوں نے مہنگے ترین ایل این جی کے معائدے گیے جس سے متیشن پر بہت برا اثر پڑا اورمہنگائی کا سب سے زیادہ پریشر ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ریکارڈ پیسہ پاکستان بھیجا ہے جس سے پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہورہا ہے جو خوش آئند ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام پر مہنگائی کا بوجھ کمکرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں  اور احساس پروگرام کے ذریعے نچلے طبقے کی مدد کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر