
وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے تمام اتحادی آج بھی ان کے ساتھ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے جی ڈی اےکی رہنما و وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں کے اتحادیوں نے وزیر اعظم پر اعتماد کیا جو خوش آئند ہے۔
فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ اتحاد جماعتیں حکومت کی طاقت ہوتی ہیں، جمہوریت کی مضبوطی کی بات ہوگی تو اتحادی آپ کے ساتھ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے نتائج کے خدشات کے حوالے سے اقدامات اٹھائے گئے، پہلے سے اقدامات کیے ہوتے تو ویڈیوز جیسے معاملات نہ پیش آتے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ انتخابات سے متعلق آئینی ترمیم کو مسترد کیا۔امید تھی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی آئینی ترمیم میں ساتھ دیں گی ۔
فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 218 کے تحت شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے۔
وزیر اعظم کو قومی اسمبلی کے 178 ارکان نے اعتماد کا ووٹ دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News