
قومی اسمبلی کا اہم ترین اجلاس آج دن 12.15 پر ہوگا جس میں وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی کا اجلاس 2 نکاتی ایجنڈے پر ہو گا جس میں وزیراعظم ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے اور وزیرخارجہ وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کرینگے۔
ووٹنگ کیلئے ایوان کی ڈویژن کی جائے گی، ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد 5 منٹ تک گھنٹیاں بجائی جائینگی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نتائج کا اعلان کرینگے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے ارکان کو اجلاس سے قبل پارلیمنٹ پہنچنے کی ہدایت کر رکھی ہے اور اسمبلی کارڈ ساتھ لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News