
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس بلا لیا گیا ہے۔
وزیر اعظم کی سربراہی میں ترجمانوں کا اجلاس آج شام پانچ بجے ہوگا جس میں سیاسی حکمت عملی پر مشاورت سمیت اپوزیشن کی تحریک اور اعتماد کے ووٹ پر بات ہوگی۔
دوران اجلاس وزیراعظم عمران خان ترجمانوں کو اہم گائیڈ لائنز دینگے اور چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے معاملے پر بھی گفتگو ہوگی۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے توانائی کے امور پر اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں وزیر اعظم کو توانائی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں ایل این جی کے نظر ثانی شدہ معاہدوں پر بات چیت ہوگی جبکہ وزیر اعظم عمران خان اجلاس میں اہم ہدایات دینگے۔
وزیر اعظم کی سربراہی میں توانائی کے امور پر اجلاس آج شام چار بجے ہوگا جس میں وفاقی وزراء ، معاونین اور دیگر حکام شریک ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News