Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم نے جعلی اعتماد کا ووٹ لیا ہے، شاہد خاقان

Now Reading:

وزیراعظم نے جعلی اعتماد کا ووٹ لیا ہے، شاہد خاقان

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جعلی اعتماد کا ووٹ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک حکومت نے الیکشن میں ہار کو تسلیم کرنے کے بجائے الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہارکر دیا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہو رہی ہے اور حکومت ہار کے باوجود الیکشن کمیشن پر الزام لگا رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے وزیر خزانہ کی مہم چلائی لیکن حکومتی ارکان اسمبلی نے اپنے امیدوار کے حق میں ووٹ نہیں ڈالا ہے کیونکہ یوسف رضا گیلانی کو واضح 49 ووٹ پڑے تھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے سینیٹ کا الیکشن کیمرے لگا کر چور کرنے کی کوشش کی اور تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ کیمرے لگا کر ووٹ کی نشاندہی کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن کے ری پلے کو ملک دوبارہ برداشت نہیں کر سکتا ہے، یہ لوگ بے نقاب ہونگے اور حقیقی کیسز کے سامنے کھڑے ہونگے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے استعفوں کے حوالے سے کسی کو یقین دہانی نہیں کروائی لیکن ہمارا واضح موقف ہے کہ استعفے دینے چاہئیے تاہم حتمی فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کل شہباز گل پر سیاہی والا واقعہ نہیں ہونا چاہئیے تھا اور ہم اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر