Advertisement
Advertisement
Advertisement

مجاہد انورخان سبکدوش، نئے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کمان سنبھال لی

Now Reading:

مجاہد انورخان سبکدوش، نئے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کمان سنبھال لی
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو

ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں تبدیلی کمان کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نئے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کمان سنبھال لی ہے۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آج سے نئے سربراہ کی حیثیت سے آج سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں ہیں۔

ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو:

پاک فضائیہ کے نامزد ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا تعلق گجرات کے گاؤں سدھ سے ہے جنہوں نے 1986 میں بحیثیت فائٹر پائلٹ پاک فضائیہ کی جی ڈی (پائلٹ) برانچ میں شمولیت اختیار کی۔

Advertisement

ظہیر احمد بابر سدھو فائٹر اسکواڈرن ، آپریشنل ایئر بیس اور علاقائی کمانڈ بھی کر چکے ہیں علاوہ ازیں انہوں نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر اسٹاف (آپریشن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ) ، اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (ٹریننگ آفیسرز) اور ڈائریکٹر جنرل پروجیکٹس کے طور پر خدمات انجام دیں۔

وزارت دفاع میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری، برطانیہ کے کامبیٹ کمانڈرز اسکول ، ایئر وار کالج اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے فارغ التحصیل ہیں۔

انہیں پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر