
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ہمیں جھوٹے دہشت گردی کے مقدمات میں پھنسایا گیا تھا لیکن آج انصاف کی جیت ہوئی ہے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ہم پر ایسے دہشت گردی مقدمات بنائے تھے جو کہ جھوٹے تھے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مریم نواز مفرور اعظم کی صاحبزادی ہیں، مولانا رینٹل ہیں اور پیپلزپارٹی یہ سمجھ رہی تھی کہ شاید سوئس اکاؤنٹ کی طرف توجہ نہیں دی جائیگی لیکن ایسا نہیں ہوا۔
حلیمم عادل شیخ نے کہا ہے کہ یہ سب نیب زدہ ہیں اور یہ صرف این آر او لینا چاہتے ہیں۔
انہوں ے کہا ہے کہ یہ لوگ کبھی مارچ اور کبھی ایف اے ٹی ایف کے نام پر بلیک میل کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو بکتر بند میں سندھ اسمبلی لایا گیا جہاں پر پھولوں کی پتیاں پھینک کر ان کا استقبال کیا گیا۔
حلیم عادل شیخ کی آمد پر سندھ اسمبلی میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News