
گلگت میں نامعلوم افراد نے مسافر گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی گلگت کا کہناہے کہ گاڑی گلگت سے نلتر بالا جا رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے نلتر پائن میں آر سی سی پل کے قریب گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنا دیا۔
پولیس حکام کا کہناہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 5 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے ہیں۔
واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے زخمی ہونے والے افراد کو گلگت اسپتال منتقل کردیا۔
ایس ایس پی گلگت کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق نلتربالا سے ہے۔
پولیس حکام کا کہناہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News