Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی کابینہ نے رمضان پیکج کی منظوری دے دی

Now Reading:

وفاقی کابینہ نے رمضان پیکج کی منظوری دے دی
وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ نے رمضان پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر  اعظم  عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔

کابینہ اجلاس میں ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس کے اجرا کی منظوری دے دی گئی۔  نیشنل بک فاؤنڈیشن کے ایم ڈی کی تقرری کی  بھی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ  نے  چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اضافی چارج کی منظوری بھی دے دی۔ سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ای او کے اضافی چارج کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں   گیس کی ترقیاتی اسکیموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ رولز آف بزنس 1973 میں ترامیم کا ایجنڈا موخر کردیا گیا۔

Advertisement

وفاقی کابینہ کو کو  نقصان میں جانے والے سرکاری اداروں کے فرانزنک آڈٹ کے بارے میں پیش رفت پر  بریفنگ بھی دی گئی۔

اجلاس میں  سوشل ویلفیئر فنڈ 2021 کے استعمال کےلیے  رہنما اصولوں کی منظوری  بھی دی گئی۔

اس کے علاوہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے رجسٹریشن کارڈز کی مدت میں توسیع کردی گئی۔

وفاقی کابینہ نے رمضان پیکج کی منظوری   بھی دےدی۔  ایف نائن پارک پاک چین دوستی سینٹر اور فاٹا ہاؤس کے مختلف امور کے لیے استعمال کا ایجنڈا موخر کردیا گیا۔

اجلاس میں  جی بی اسکاؤٹس کی 17 پلاٹونز کو داخلی سیکیورٹی کے استعمال کی منظوری  دی گئی۔  نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے نوٹیفکیشن کی منظوری بھی دے دی گئی۔

کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 10 مارچ کے فیصلوں کی توثیق  بھی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر