
پی ڈی ایم لانگ مارچ کے حوالے سے وزیر داخلہ شیخ رشید آج وزیراعظم عمران خان سے اہم ون آن ون ملاقات کرینگے۔
ون آن ون ملاقات میں شیخ رشید، وزیراعظم کو لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے اقدامات سے آگاہ کرینگے اور لانگ مارچ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
دہشت گردی کے خطرات کے حوالے سے اینٹلی جنس رپورٹس بھی وزیراعظم کے ساتھ شیئر ہونگی۔
لانگ مارچ کے اسلام آباد پڑاؤ کے دوران حفاظتی انتظامات سمیت گرفتاری پر بھی گفتگو ہوگی۔
یاد رہے کہ وزیراعظم نے شیخ رشید کو ہنگامی طور پر قطرکے دورے سے واپس بلایا ہے جبکہ ملاقات پونے تین بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News