
وزیراعظم نے وفاقی اداروں کے اعلیٰ افسران کو اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سیٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کے حل اور وفاقی اداروں کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی ہے۔
رپورٹ میں گورنر بلوچستان نے وفاقی اداروں کے اعلیٰ افسران کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی شکایت کی ہے جس پر وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔
بعدازاں وزیراعظم نے صوبہ میں وفاقی اداروں کے اعلیٰ افسران کو اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جس کا مراسلہ بھی متعلقہ اداروں کو ارسال کردیا گیا ہے۔
جاری مراسلے کے مطابق عوامی فلاح سے متعلق اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News