
سال 2019 سے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ریاست کی ظلم و بربریت کی کہانیاں پوری دنیا دیکھ اور سن رہی ہے۔
حال ہی میں چند ایسے واقعات ہوئے ہیں جو کہ انسانیت کے خلاف ہیں اور ان مظالم کے خلاف عوامی احتجاج اور ردعمل کو روکنے کے لئے نام نہاد جمہوری بھارت ہر طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے گاؤں رکھ راول پورہ کے طالب علم جہانگیر احمد وانی کو قابض فوج نے شہید کیا۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے جہانگیر احمد وانی کو جعلی انکاؤنٹر میں شہید کر دیا، تاہم جعلی انکاؤنٹرز سے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے کا سلسلہ ایک عرصے سے جاری ہے۔
اس کے علاوہ بھارتی فوجیوں نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینکڑوں شہریوں کو بیلٹ گنز کا نشانہ بھی بنایا جبکہ بھارتی مقبوضہ فوجیوں نے کیمیکل پاوڈر اور گیسولین سے ضلع شوپیاں میں کئی گھروں کو نذر آتش کردیا۔
حکومت نے ضلع شوپیاں میں انٹڑنیٹ سروسز معطل کررکھی ہیں تاکہ مقبوضہ فوج کے مظالم اور دہشت گردی کی خبریں عوام میں نہ پھیلیں۔
علاوہ ازیں آج تک ان شہداء کی میتیں ان کے لواحقین کے حوالے نہیں کی گئیں۔
مقبوضہ وادی میں جاری تمام تر مظالم کے باوجود بھارت کشمیریوں سے اُن کا جذبہ آزادی چھیننے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News