Advertisement
Advertisement
Advertisement

آدھا تیتر اور آدھا بٹیر نہیں ہوسکتا ،مریم نواز

Now Reading:

آدھا تیتر اور آدھا بٹیر نہیں ہوسکتا ،مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ لوگ دیکھ رہےہیں کون کس کےساتھ ہے، آدھا تیتر اور آدھا بٹیر نہیں ہوسکتا ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ  خوشی ہےصف بندی ہوکر ایک واضح لکیر ہوگئی ہے۔ ایک طرف لوگ آئین اور قانون کی جدوجہد کررہےہیں، دوسری طرف چھوٹے سے فائدے کے لیے بیانیے کو روند رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ افسوس ہے چھوٹے سے عہدے  کے لیے جدوجہد کو نقصان پہنچایا گیا۔ چھوٹے سے فائدے اور عہدے کے لیے بی اے پی  سے ووٹ لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے  کے لیے پی ڈی ایم کی اصول پرکھڑی جماعتیں کافی ہیں۔ عوامی طاقت جن کےساتھ ہے وہ عوام پر بھروسا کرتےہیں،ڈیل کرکےنہیں نکلتے،تسلی ہے  کہ عوام جمہوریت کےساتھ ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا مزید کہنا تھا  کہ آپ کو یہ تسلیم کرناچاہیے کہ بی اے پی نے آپ کو ووٹ دیا ۔  آج میں اورمیاں صاحب بھی اصول قربان کردیں توملک پر بھاری ہوسکتےہیں۔ بھاری سب کو ہونا آتا ہے لیکن اصول پر چلنا اچھی بات ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر