مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ لوگ دیکھ رہےہیں کون کس کےساتھ ہے، آدھا تیتر اور آدھا بٹیر نہیں ہوسکتا ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ خوشی ہےصف بندی ہوکر ایک واضح لکیر ہوگئی ہے۔ ایک طرف لوگ آئین اور قانون کی جدوجہد کررہےہیں، دوسری طرف چھوٹے سے فائدے کے لیے بیانیے کو روند رہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ افسوس ہے چھوٹے سے عہدے کے لیے جدوجہد کو نقصان پہنچایا گیا۔ چھوٹے سے فائدے اور عہدے کے لیے بی اے پی سے ووٹ لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے پی ڈی ایم کی اصول پرکھڑی جماعتیں کافی ہیں۔ عوامی طاقت جن کےساتھ ہے وہ عوام پر بھروسا کرتےہیں،ڈیل کرکےنہیں نکلتے،تسلی ہے کہ عوام جمہوریت کےساتھ ہیں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ آپ کو یہ تسلیم کرناچاہیے کہ بی اے پی نے آپ کو ووٹ دیا ۔ آج میں اورمیاں صاحب بھی اصول قربان کردیں توملک پر بھاری ہوسکتےہیں۔ بھاری سب کو ہونا آتا ہے لیکن اصول پر چلنا اچھی بات ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News