
وزیراعظم عمران خان کل ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت مزدور طبقے میں رہائشی فلیٹس اور مکانات کی تقسیم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت 1000 سے زائد فلیٹس اور 500 مکانات تیار کروالئے ہیں۔
نیا پاکستان منصوبے کے تحت وزیراعظم کل مزدور طبقے میں رہائشی فلیٹس اور مکانات کی تقسیم کریں گے۔
منصوبے کے تحت بیواؤں اور معذوروں سمیت محنت کشوں اور 5 لاکھ روپے سے کم آمدنی والے افراد کو گھروں کی تقسیم اور مالکانہ حقوق دیئے جائینگے۔
یاد رہے کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت 3 ہزار ورکرز نے رجسٹریشن کروائی ہے جبکہ قرعہ اندازی کے ذریعے 1500 ورکرز میں فلیٹس اور گھر تقسیم کیے جائیں گے۔
ورکرز کلاس کیلئے رقم کی ادائیگی کی معمولی قسط اور آسان شرائط کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کل مزید 1500 فلیٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News