Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

Now Reading:

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں کورونا کی صورتحال اور لاک ڈاؤن سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے جس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گااسکے علاوہ کورونا کی صورتحال اور لاک ڈاؤن سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ پی آئی اے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ کو پی آئی اے کے ری سٹرکچرنگ پلان پر بریفنگ دی جائے گی۔

Advertisement

وفاقی کابینہ نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے میوچوئل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں پر غور کرے گی۔

وفاقی کابینہ کو گردشی قرضے کے پلان پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزارت صحت کے چار فاسٹ ٹریک منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے خصوصی چھوٹ دینے کی سمری ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔

کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے گزشتہ دو اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اردن، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، دفاعی و سلامتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر