وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ہر سال 5.5 ارب روپے اسکالرشپ پرخرچ کیے جائینگے اور 7 ہزار اسکالر شپ دی جائینگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک اوپر نہیں جاسکتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلامی معاشرے میں پیسے سے زیادہ تعلیم کو ترجیح دی گئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ قرآن پاک ہمارے لئے گائیڈلائن ہے اور نبی کریم ﷺ نے علم سیکھنے کو عبادت کا حصہ قرار دیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان میں قانون کی بالادستی کی جنگ جاری ہے اور ہم یہ جنگ جیتیں گے، قانون کی بالادستی کے بغیرکوئی معاشرہ اوپرنہیں آسکتا ہے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ ہر سال ایک ہزار ارب ڈالر غریب ملکوں سے امیر ملکوں میں جاتا ہے اور اس سے ملکی معیشت کونقصان ہوتا ہے، کرنسی متاثرہوتی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ طاقتور اربوں کی چوری کرکے ملک کا پیسہ باہر لے جاتا ہے اور اگر طاقتور باہرپیسہ نہیں لے کرجائیں گے تو وہ ملک میں نظرآجائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
