وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
دوران اجلاس ملک کی امن و امان کی صورتحال سمیت کالعدم مذہبی جماعت کے دھرنے اور مذاکرات پر گفتگو کی گئی ہے۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم کے قوم سے خطاب کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ہے جس میں وزیراعظم عوام کو موجودہ صورتحال پر حکومتی حکمت عملی کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔
اجلاس کے دوران حکام کی جانب سے وزیراعظم کو مذاکرات پر بریفنگ دی گئی ہے۔
بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی ہے۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کی کشیدہ صورتحال بہتری کی جانب جارہی ہے اور اس حوالے سے آج حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان مذاکرات بھی ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
